ویب ڈیسک (اُردو ایکسپریس) پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی نے بالآخر اداکارہ حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی۔اپنی اداکاری و گلوکاری سے زیادہ اپنے اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے والی آغا علی کی لوو لائف زیادہ کامیاب نہیں رہی، کبھی اپنی بیماری تو کبھی سارہ خان سے قربتیں ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی ’ٹاک آف دی ٹاؤن‘ رہنے والے آغا علی کی لوو لائف کی تفصیل یہاں جانیے۔آغا علی اور سارہ خان کا ریلیشن:ڈراما ’بند کھڑکیاں‘ ، ’میں ہاری پیا‘ اور ’مجھے خدا پہ یقین ہے‘
میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار آغا علی یوں تو اداکاری میں ماہر ہیں ہی تاہم انکی لو لائف بھی کافی تنازع کاشکار رہی ،
قبل ازیں آغا علی پاکستانی اداکارہ سارہ خان کیساتھ ریلیشن شپ میں رہے جو کچھ عرصے تک جاری رہا اور پھر کسی نہ معلوم وجوہات کی بنا پر اختتام پذیر ہوگیا۔
آغا اور حنا الطاف کی شادی:بعدازاں انہوں نے اداکارہ حنا الطاف سے مئی 2020 ءمیں خاموشی سے شادی کرلی جسکے بعد دونوں ایک ساتھ اسکرین پر بھی دکھائی دیے اور شادی سے قبل بھی انہیں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا تھا۔
علیحدگی کی افواہیں:
آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کی خبروں نے اس وقت زور پکڑا جب دونوں نے ایک دوسرے کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان فالوکردیا اور آغا علی اکیلے یونان کی سیر کو نکل گئے۔دوسری جانب حنا الطاف بھی اپنی سالگرہ تن تنہا مناتی نظر آئیں۔
طلاق کا اشارہ:
ابھی طلاق کی کشمکش کا یہ معاملہ تھما نہ تھا کہ آغا علی سے جب ایک انٹرویو میں گھریلو کام کاج کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اکیلے رہتے ہیں اور اپنی شوٹنگ کے سخت شیڈول کیساتھ اپنے گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار سکتے لہذا وہ اپنے تمام کام خود کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔اداکار کی اس بات سے قیاس کیا جانے لگا کہ جوڑے میں علیحدگی ہوچکی ہے کیونکہ گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں ساتھ بھی دکھائی نہیں دے رہے۔آغا علی نے طلاق کی تصدیق کردی:ان تمام تر شواہد اور اشاروں کے بعد بالآخر خود اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کرکے ان افواہوں کو سچ ثابت کردیا۔