شوبز

آرٹ فلموں کے دادا شیام بینیگل انتقال کر گئے

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

آج ارٹ فلم انڈسٹری یتیم ہو گئی، فلم منڈی، انکور اور زبیدہ جیسی یادگار ماسٹر پیس کلاسک تخلیق کرنیوالے شیام بینیگل 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ کچھ عرصہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،

شیام بینیگل دسمبر 1934 کو حیدرآباد میں برہمن فیملی میں پیدا ہوئے، انکے والد مشہور فوٹو گرافر تھے، انہیں فلم میکنگ کا شوق اپنے والد کے پیشے کو دیکھ کر ہوا، اور صرف 12 سال کی عمر میں اپنے والد کیطرف سے تحفے میں ملے کیمرے سے پہلی فلم بنائی، شیام بینیگل نے حیدرآباد یونیورسٹی سے اکنامکس میں ماسٹرز کیا لیکن تخلیقی دماغ انہیں فلموں میں لے آیا،
نصیر الدین شاہ، اوم پوری، شبانہ اعظمی، سمیتا پٹیل کو فلموں میں شناخت شیام بینیگل نے دی، حیدرآباد فلم اکیڈمی کی بنیاد بھی شیام بینیگل نے رکھی،
مجھ جیسے بہت سے فلم میکنگ شیام بینیگل کی کلاسک فلموں سے سیکھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے