امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پارک میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، آگ نے 2 لاکھ 88 ہزار ایکٹر سے زائد اراضی پر ہر چیز نگل لی جبکہ انتظامیہ نے 22 ریاستوں کے 500 سے زیادہ فائر فائٹرز اور وسائل آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آتشزدگی سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا، ہزاروں افراد انخلا پر مجبور ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق چار ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ پارک میں آگ لگانے کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے آگ 17 جولائی کو اوریگون-اڈاہو اسٹیٹ لائن کے قریب شروع ہوئی۔حکام کے مطابق اوریگون مجموعی طور پر اب تک 34 آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں سے یہ آگ تیسری سب سے بڑی آگ ہے۔