کھیل

کپتان فاطمہ ثناء کے گھر صف ماتم بچھ گئی

Spread the love

لاہور ( اُردو ایکسپریس ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ میں شریک قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد کراچی میں انتقال کرگئے۔
تفصیل کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد آج کراچی میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے جس کے باعث وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔

ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں،مینجمنٹ اور مداحوں نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثناء سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی ویمن ٹیم کی کپتان کے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے