(اُردو ایکسپریس)
کراچی چڑیا گھر سے ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کردیا گیا، مدھوبالا کچھ دیر بعد سفاری پارک پہنچ جائے گی۔
کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی کی منتقلی کے لئے فورپاز کی ٹیم موجود رہی، جس نے اپنی نگرانی میں منتقلی کا عمل یقینی بنایا۔
ہتھنی کو خصوصی پنجرے میں بند کر کے سفاری پارک منتقل کیا گیا، آج مدھو بالا کا کراچی میں زو میں آخری دن تھا، مدھوبالا کراچی زو میں 15 سال سے تھی۔
مدھو بالا کو سونیا اور ملکہ کے ساتھ سفاری پارک میں رکھا جائے گا، نور جہاں کے انتقال کے بعد مدھوبالا کی منتقلی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس سے قبل ڈائریکٹر فورپاز پاکستان ڈاکٹر عامر خلیل نے بتایا تھا کہ آج مدھو بالا کا کراچی زو میں آخری دن ہے، مدھوبالا کراچی زو میں 15 سال سے تھی، امید ہے اسے سفاری پارک منتقل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔