دنیا

کار سوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی ، 15 افراد ہلاک ، 30 زخمی

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

امریکا کے شہر نیواورلینز میں کار سوار نے تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو اورلینز کے میئر نے واقعہ کو دہشتگردی قرار دیا ہے، محکمہ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ اینا کرک پیٹرک نے بتایا کہ واقعے میں دو پولیس افسران بھی نشانہ بنے، جبکہ دھماکا خیز مواد بھی ملا ہے۔

ہجوم پر گاڑی چڑھانے والے کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے ہوئی ہے۔ ایف بی آئی کے مطابق ڈرائیور امریکا میں پیدا ہوا تھا اور فوج میں ملازم رہ چکا تھا، گاڑی سے داعش کا جھنڈا برآمد ہوا۔

ایف بی آئی نے کہا کہ واقعہ دہشتگردی ہے ، ملزم ٹیکساس میں پلا بڑھا تھا، شمالی کیرولائنا میں بھی مقیم رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے