بزنس

ٹی سی ایل کا سال کی سب سے بڑی سیل دراز 11.11 پرخصوصی ڈسکاؤنٹس کا اعلان

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان کے نمبر1ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل کی جانب سے سال کی سب سے بڑی سیل دراز11.11 کے موقع پر اپنے معزز صارفین کے لیے شاندار ڈسکاؤنٹس اورخصوصی آفرز کا اعلان کیاگیاہے۔11 نومبر سے 21 نومبر تک جاری رہنے والی اس سیل میں صارفین دراز سے ٹی سی ایل اورIFFALCON کی وسیع پراڈکٹس رینج پر36,000 روپے تک کے ڈسکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ خصوصی واؤچرز اور بینک ڈسکاؤنٹس بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

سال کی سب سے بڑی سیل کے موقع پرصارفینiFFALCON کیS53،U62،U64 سیریز،اور ٹی سی ایلS5400 اورV6Bکی خریداری پر محدود مدت کے لیے17,000روپے تک کی بچت کرسکتے ہیں۔ان شاندار آفرز کے علاوہ صارفین مفت شپنگ، آسان ماہانہ اقساط، اور کیش آن ڈیلیوری جیسی آفرزسے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ان آفرز سے ٹی سی ایل نے صارفین کے لیے جدید ترین مصنوعات کی خریداری کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنادیاہے۔ٹی سی ایل اپنی تمام مصنوعات کی خریداری پر 100فیصداوریجنل پراڈکٹس کا وعدہ اور 2 سالہ برانڈ وارنٹی فراہم کرتا ہے۔

صارفین اپنے پسندیدہ ٹی سی ایل پراڈکٹس خرید کر اپنے گھر کے تفریحی سیٹ اپ کو اپ گریڈ کرسکتے ہیں، کیوں کہ ٹی سی ایل آپ کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور سروسز فراہم کرتاہے۔دراز11.11کے موقع پرٹی سی ایل کی منتخب مصنوعات پر محدود اسٹاک دستیاب ہوگا، صارفین ان جدید مصنوعات کی خریداری کرکے سال کے سب سے بڑے ڈسکاؤنٹس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے