دلچسپ و عجیب

مشہور کار کمپنی کا ایکس اکاؤنٹ ہیک، پوسٹ میں اسرائیل کے خلاف ’پیغام‘ لکھ دیا

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

دنیا کی مشہور گاڑی بنانے والی امریکی کمپنی ’فورڈ‘ کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا جس کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

فورڈ موٹر کمپنی کا اعلان سامنے آیا کہ کسی نے ان کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا۔ ہیکر نے ایسے پیغامات پوسٹ کیے جن میں اسرائیل کو دہشت ریاست قرار دیا جبکہ پوسٹ میں فلسطین کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین آزاد کرو کا پیغام لکھا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ پوسٹس کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا تھا، لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پوسٹس کے اسکرین شاٹ لے لیے گئے تھے اور فورڈ کی دیگر پوسٹس کے جواب میں ان تصاویر کو شیئر کر چکے تھے

فورڈ کی جانب سے ایک چینل کو بیان دیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ کسی شخص نے ہمارے اکاؤنٹ کو ہیک کیا اور تین پیغامات لکھے جو ہماری طرف سے نہیں تھے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اور کسی بھی الجھن کی وجہ سے معذرت خواہ ہیں۔

فلو اسپیشلٹی سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ڈیریگیوٹیس نے کہا کہ ہیکرز نے حالیہ برسوں میں اکثر معروف شخصیات اور کمپنیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو نشانہ بنایا ہے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگست میں کہا تھا کہ ان کی صدارتی مہم کی ای میلز ہیک ہو گئی تھیں۔ یہ رپورٹ سامنے آنے کے ایک دن بعد ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ بیرونی ممالک 2024 کے امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کی مہم نے ہیک کے لیے ”امریکہ کے دشمن غیر ملکی ذرائع“ کو موردِ الزام ٹھہرایا، اور الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں ایران ملوث ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے