(اُردو ایکسپریس) لاہور کو سموگ کے نئے سپیل کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔محکمہ ماحولیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں میں بھارتی ہواؤں کا رخ پاکستان کی طرف ہو گا،
لاہور اور اس کے گردونواح میں داخل ہونیوالی ہوا کی رفتار 4 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس پھر سے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے،دوسری جانب سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سموگ کا مسئلہ پوری دنیا میں ہے ،پورا سال لاہور کی فضا میں سانس لینا خطرناک ہے۔