پاکستان

عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دیدی

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کمیٹی میں شامل رہنمائوں کے نام نہیں بتاؤں گا کیونکہ پھر گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہو گا، احتجاج پاکستان بھر اور پوری دنیا میں ہو گا، احتجاج مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گا۔

فیصل چودھری کےمطابق عمران خان نے کہا احتجاج کی یہ فائنل کال ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم واپس لی جائے اور ہمارا مینڈیٹ واپس اور بغیر ٹرائل گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ احتجاج میں پی ٹی آئی کی پوری لیڈرشپ نکلے گی ، احتجاج ختم کرنے کا اختیار کمیٹی کو ہو گا۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بھی بانی پی ٹی آئی کی جانب سے فائنل کال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے پاکستان نے نکلنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے