لاہور،(اردو ایکسپریس) دنیا کے معروف B2Bای-کامرس پلیٹ فارم علی بابا ڈاٹ کا م کی جانب سے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کی سہولت کے لیے نئے گلوبل گولڈ سپلائر-لائٹ پیکیج کے آغاز کا اعلان کیاگیا ہے۔ علی بابا ڈاٹ کام کے اس نئے اور کم قیمت پروگرام کا مقصد پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو وسیع عالمی مارکیٹ تک آسان رسائی فراہم کرنا اور گلوبل گولڈ سپلائر-لائٹ پیکیج کے ذریعے ایس ایم ایز کو ڈیجیٹلائزیشن کے بڑھتے ہوئے رجحان سے فائدہ اٹھانے میں مدد کرنا ہے۔ ہے۔ پاکستان میں مقامی کاروبارتیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کو اپنا رہے ہیں جس کی بدولت جولائی 2024 میں علی بابا ڈاٹ کام میں شامل ہونے والے فروخت کنندگان کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 88 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گلوبل گولڈ سپلائر-لائٹ پیکیج اس ڈیجیٹل دور میں مقامی کاروباروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے علی باباب ڈاٹ کام کی جانب سے لانچ کیا گیا ہے۔ Statistaکی جاری کر دہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ای -کامرس مارکیٹ 2024 تک تقریباً 1.4 ٹریلین PKR (تقریباً 50 بلین امریکی ڈالر)اور 2029 تک ای کامرس کے صارفین کی تعداد 14 ملین تک پہنچنے کی تو قع ہے۔ پاکستانی ایس ایم ایزاس ڈیجیٹلائزیشن میں سب سے آگے ہیں جو عالمی مارکیٹ میں اپنے کاروبار کے فروغ کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہیں۔اس پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے علی بابا ڈاٹ کام پاکستان کے بزنس ہیڈ روکی لو نے کہا کہ ”پاکستان ای- کامرس میں تیزی سے ترقی کررہا ہے جس میں مقامی کاروباری ادارے ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔علی بابا ڈاٹ کام اس ڈیجیٹل دور میں پاکستانی کاروباروں کی گلوبل مارکیٹ میں ترقی کے لیے پر عزم ہے۔ گلوبل گولڈ سپلائر-لائٹ پیکیج ہماری باقاعدہ گلوبل گولڈ سپلائر سروس کا زیادہ سستا ورژن ہے جو کہ نئے اور خواہشمند برآمد کنندگان کو ذہن میں رکھتے ہوئے متعارف کرایا گیاہے۔ اس کے ذریعے مقامی SMEsذیادہ سرمایہ کاری کے بغیر عالمی B2B مارکیٹ میں داخل ہوسکتے ہیں اور جدید ترین ڈیجیٹل ٹولز تک آسان رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ "گلوبل گولڈ سپلائر-لائٹ پیکیج پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے آن لائن B2B کامرس کو مختلف فیچرز کے ذریعے آسان بناتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم GGS-Liteممبران کو علی بابا ڈاٹ کام کے ابتدائی سفر میں رہنمائی فراہم کرتا ہے جو کہ ان کاروباروں کو عالمی مارکیٹ میں فروغ کے مواقع دیتا ہے۔ اس کے علاوہ GGS-Lite ممبرز کو ایک ریٹنگ سسٹم پرریٹ کیا جاتا ہے جو خریداروں کے لیے سپلائرز کا جائزہ لینے کے عمل کو آسان بناتا ہے۔اس کے ذریعے خصوصی مراعات اور انعامات سے ممکنہ خریداروں سے رابطہ قائم بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ، گلوبل گولڈ سپلائر-لائٹ پیکج کے اراکین جدید AIٹولز، پروڈکٹ آپٹیمائزیشن، اسمارٹ آف آورز آٹو ریسپشن اور ذیادہ ذبانوں کے تراجم تک رسائی بھی حاصل کرسکتے ہیں۔