پاکستان

صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف درج ایف آئی آر جعلی اور من گھڑت ہے: رانا ثنا اللہ

Spread the love

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف درج مقدمے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایف آئی آر سرا سر جعلی اور اس کے مندرجات من گھڑت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ ایف آئی آر جعلی ہے۔ ’چونکہ یہ کیس اسلام آباد پولیس نے درج کیا ہے، اس لیے آئی جی اسلام آباد کو سامنے آکر جواب دینا چاہیے۔‘

خیال رہے کہ مطیع اللہ جان پر درج کیس کے حوالے سے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزرا کا متضاد موقف سامنے آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی مطیع اللہ جان کو اٹھا لیا گیا، مارگلہ پولیس اسٹیشن میں موجودگی سامنے آگئی

واضح رہے سینئر صحافی اور نیو نیوز کے اینکر پرسن مطیع اللّٰہ جان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر گیا ہے ، مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مطیع اللّٰہ جان نے گاڑی روکنے کے بجائے پولیس پر چڑھا دی، گاڑی کی ٹکر سے ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل مدثر زخمی ہو گیا۔سرکاری اسلحہ چھین کر اہلکار کو دھمکیاں دیں، گرفتاری کے وقت ملزم نشے میں تھا، گاڑی سے آئس بھی ملی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے