پاکستان

سانحہ کوئٹہ،حکومت بلوچستان کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) بلوچستان حکومت نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سانحہ پر 3روزہ سوگ کااعلان کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق 11سے13نومبر تک بلوچستان میں سوگ منایا جائے گا،سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

دوسری جانب کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرینوں کی آمد ورفت 4دن کیلئے معطل کردی گئی ،ترجمان کے مطابق بلوچستان میں امن وامان کے پیش نظر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کی گئی۔علاوہ ازیں کوئٹہ میں وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،اجلاس میں ریلوے اسٹیشن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ۔اجلاس کے شرکا نے دھماکے سے متاثرہ خاندانوں سے اظہاریکجہتی کیا ،

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دھماکے سے پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا دہشتگردوں کا سر کچلنے کیلئے پوری طاقت سے اقدامات کئے جائیں گے۔دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، محسن نقوی کا کہنا تھا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

انہوں نے بلوچستان حکومت کو ضروری وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا، انہوں نے کہا شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پولیس اور لیویز کو جدید خطوط پر استوار کریں گے،پرعزم ہیں کہ بلوچستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے