پاکستان

بچوں سمیت 4 افراد کی درخت سے لٹکی لاشیں ملی ہیں

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) عمر کوٹ میں بچوں سمیت 4 افراد کی درخت سے لٹکی لاشیں ملی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ خود کشی سمیت واقعے کی مختلف پہلووں سے تحقیقات کر رہے ہیں

۔پولیس کے مطابق پلی موڑ اسٹاپ پر درخت سے لٹکی چار افراد کی لاشیں ملی ہیں، لاشیں چمن کولہی نامی شخص اور اس کے تین بچوں کی ہیں۔

بچوں کی عمریں چار سےآٹھ سال کے درمیان ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بیوی سےناراضگی پر شوہر نے بچوں کو پھانسی دینے کے بعد خودکشی کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خود کشی سمیت واقعے کی مختلف پہلووں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے