(اُردو ایکسپریس)
لاھور پریس کلب 2025 کے الیکشن کا بڑا معرکہ اپنے انجام کو پہنچا، جرنلسٹ پروگریسو کے ارشد انصاری نے اپنے مدمقابل پائینیر پروگریسو کے بابر ڈوگر کو 290 ووٹوں سے شکست دی، لیکن کل لاھور پریس کلب 2025 الیکشن میں تاریخ رقم ہوئی، جب پائینیر پروگریسو کی صائمہ نواز نے جرنلسٹ پینل کے امجد عثمانی کو 107 ووٹوں سے شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کر دیا، اور لاھور پریس کلب کی نائب صدر منتخب ہو گئیں،
سینیئر نائب صدر کیلیے جرنلسٹ کے افضال طالب نے پائینیر پروگریسو کے حافظ فیض احمد کو 343 ووٹوں سے شکست دی،
سیکریٹری کیلیے جرنلسٹ پروگریسو کے زاہد عابد نے پائینیر کے زاہد شیروانی کو 288 ووٹوں سے ہرایا، نوجوان جعفر بن یار نے بھی 375 ووٹ حاصل کیے
جوائنٹ سیکرٹری کیلیے جرنلسٹ گروپ کے عمران شیخ نے پائینیر پروگریسو کے مخدوم اطہر کو 77 ووٹوں سے پچھاڑا، اور فرخ عطا بٹ نے بھی 360 ووٹ حاصل کیے
خزانچی کیلیے جرنلسٹ پینل کے سالک نواز نے تاریخی ووٹ لیے اور اپنے مدمقابل پائینیر کے جواد رضوی کو 471 کے فرق سے ہرایا
گورننگ باڈی میں مدثر شیخ، بدر سعید، خواجہ سرمد فرخ، رانا شہزاد، شاہدہ بٹ، محبوب چوھدری، شاکر محمود اعوان، اسد محمود گڈو اور الفت مغل کامیاب ہوئے ہیں